: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
تہران،4مئی(ایجنسی) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمان دار جنرل حسین سلامی نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے اسلامی جمہوریہ کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کے لیے آبنائے ہُرمز کو بند کر دیا جائے گا۔ جنرل حسین سلامی نے بدھ کے روز سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ''امریکیوں کو حالیہ تاریخی سچائیوں سے سبق سیکھنا چاہیے''۔وہ غالباً جنوری میں دس امریکی سیلروں کی ایران کے پانیوں میں گرفتاری کا حوالہ دے رہے تھے۔ان سیلروں کو ایک دن کے بعد ہی رہا کردیا
گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ''اگر امریکی اور ان کے اتحادی آبنائے ہُرمز سے گزرنا چاہتے ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دیتے ہیں تو ہم کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے''۔انھوں نے مزید کہا کہ ''امریکی دنیا کے کسی حصے کو محفوظ نہیں بنا سکتے ہیں''۔ بحرین میں امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ رک چرنٹزر نے اس دھمکی آمیز بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ''امریکی سیلروں نے بین الاقوامی قانون اور پیشہ ورانہ میری ٹائم معیارات کے مطابق خلیج فارس کے خطے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ''ہم چوکس ہیں اور اپنے دفاع کا پیدائشی حق رکھتے ہیں''۔